ملیر ایکسپریس وے روٹ کا معاملہ، ملیر کے عوام کا سندھ کے حکومت کے خلاف احتجاج

0
69

کراچی: پیپلزپارٹی کے سیاسی گڑھ ملیر کے عوام سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا روٹ تبدیل نہ کرنے کے خلاف ملیر 15 سے سلمان ٹاور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی میں ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین اور مختلف سیاسی وسماجی شخصیات و خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء نے سندھ حکومت کے خلاف اور چور اور ٹین پرسنٹ نمائندے نا منظور کی نعرے بازی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں